Close Menu
    What's Hot

    Taylor Swift deals with ‘dark side’ of fame

    July 3, 2025

    Month-long Hindu pilgrimage begins in IIOJK

    July 3, 2025

    تلنگانہ میں بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

    July 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    DotX PakistanDotX Pakistan
    • Home
    • Pakistan
    • Entertainment
    • Politics
    • Sports
    • Development
    • Business
    • World
    • Videos
    • Create Post
    • Login
    • اردو نیوز
    DotX PakistanDotX Pakistan
    Home»اردو نیوز»زندگی میں دوست نہ ہونا موت کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کا خوفناک انکشاف
    اردو نیوز July 3, 2025

    زندگی میں دوست نہ ہونا موت کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کا خوفناک انکشاف

    Dot XBy Dot X2 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter LinkedIn Telegram Pinterest Tumblr Reddit WhatsApp Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماہرین نے ایک خوفناک انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں دوستوں کا نہ ہونا موت کا سبب بن سکتا ہے۔

    آج کی تیز رفتار اور ڈیجیٹل دنیا میں جہاں ہر چیز آسانی سے دستیاب ہے، ہم نے زندگی میں سہولت تو حاصل کر لی ہے لیکن اس کے بدلے ایک قیمتی چیز، انسانی تعلقات، کھو دی ہے۔ گھر سے کام کرنے کے بعد، جب ہم تنہا بیٹھ کر اپنا پسندیدہ کھانا کھاتے ہوئے کوئی شو دیکھتے ہیں تو یہ بظاہر ایک مثالی لمحہ لگتا ہے۔ لیکن اگر یہ معمول بن جائے تو یہ ہماری جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

    Advertisement

    انسان ایک معاشرتی حیوان ہے جو دوسرے انسان کی موجودگی کے بغیر نہیں جی سکتا۔ سابق امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر وویک ایچ مُرتھی کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق، سماجی طور پر کٹ جانا (تنہائی) انسانی صحت پر اتنا ہی برا اثر ڈال سکتا ہے جتنا کہ روزانہ 15 سگریٹ پینا۔ سائنسدانوں کے مطابق تنہا انسان کو ذہنی دباؤ، ہائی بلڈ پریشر، قبل از وقت موت اور مسائل سے نمٹنے کی کمزور صلاحیت جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔

    ماہرین نفسیات کے مطابق بالغ عمر میں دوستی بنانا آسان نہیں ہے کیونکہ بچپن میں ہم روزانہ اسکول یا کھیلوں کے ذریعے دوست بناتے تھے، مگر بالغ عمر میں ایسے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔ گروسری ڈیلیوری، آن لائن شاپنگ، موبائل آرڈرز، ای بکس اور عبادات کی لائیو اسٹریمز نے انسانوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے۔ یہ سہولیات بعض افراد کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں، مگر ان کی قیمت کیا ہے؟ ہم انسانوں سے جُڑنا بھول گئے ہیں۔

    دوستی کے لیے ضروری ہے کہ اجنبیوں سے بات کریں کیونکہ دوستی کا آغاز ایک “ہیلو” سے ہوتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بظاہر بیزار کن لگ سکتی ہیں، لیکن یہی دوستی کی پہلی سیڑھی ہیں۔ زیادہ تر لوگ یہ امید رکھتے ہیں کہ دوستی خود بخود ہو جائے گی۔ اگر ایسا نہیں ہو رہا تو خود پہل کریں۔ اگر بات ختم ہونے لگے تو حالات کے مطابق سوالات کریں، کیونکہ یہ بات چیت کو آگے بڑھانے کا قدرتی طریقہ ہے، اس لیے خود آغاز کریں اور دوسروں کا انتظار نہ کریں۔

    اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ دوستی بغیر کسی محنت کے برقرار رہتی ہے، مگر یہ غلط فہمی ہے۔ دوستی کو بھی ویسی ہی توجہ، نرمی اور یاد دہانی کی ضرورت ہوتی ہے جیسے رومانوی تعلقات کو۔

    Advertisement
    تعلقات (Relationships) تنہائی (Loneliness) دوستی (Friendship) ذہنی دباؤ (Stress) صحت (Health)
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
    Previous ArticleIslamabad Helmet Rule: Fines for Motorcyclists & Pillion Riders
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہونا
    Dot X
    • Website

    Advertisement

    Related Posts

    تلنگانہ میں بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

    July 3, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہونا

    July 3, 2025

    کے الیکٹرک صارفین کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    July 1, 2025
    Top Posts

    Mumbai Airport Snake Smuggling: Passenger Caught with 16 Live Snakes

    July 1, 2025

    Gracie Abrams surprises crowd with unreleased song at Glastonbury

    July 1, 2025

    تلنگانہ میں بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

    July 3, 2025
    Newsletter

    Get the latest news from Dot X Pakistan about Current Affairs, Politics, Sports, Entertainment and more. Let's stay updated!

    Advertisement
    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • Home
    • About Us
    • Account
    • Create Post
    • Todays Paper
    • Contact Us
    • اردو نیوز
    © 2025 Dot X. All right reserved.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Ad Blocker Enabled!
    Ad Blocker Enabled!
    Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please support us by disabling your Ad Blocker.