تلنگانہ میں بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ اندرونی اختلافات کے باعث بی جے پی ایک غیر مستحکم اور کمزور سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ سفارتی محاذ پر ناکامیوں کے بعد مودی کی جماعت بی جے پی کے رہنما اقتدار اور عہدوں کی ہوس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، رام چندر راؤ کو تلنگانہ میں پارٹی صدر بنائے جانے پر بی جے پی رہنما ٹھاکر راجہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Advertisement
راجہ سنگھ نے رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانے کی شدید مخالفت کی اور مایوسی کے عالم میں اپنے حمایتی کونسلرز کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔
راجہ سنگھ نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ پارٹی میں لاکھوں کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اندر اقتدار کے لالچی عناصر تلنگانہ میں پارٹی کی کامیابی نہیں چاہتے۔
Advertisement