پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے اپنی پیشگوئی جاری کردی ہے۔
سپارکو کے مطابق، محرم الحرام کا چاند 26 جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔
Advertisement
ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر ہوگی۔ 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہوگی، اور مطلع صاف ہونے کی صورت میں نیا چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔
ترجمان کے مطابق، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان 75 منٹ کا وقفہ ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے بہترین حالات فراہم کرے گا۔
اگر چاند 26 جون کو نظر آ جاتا ہے تو 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
Advertisement