Close Menu
    What's Hot

    PTI Urges Centre: Sincere Dialogue Needed Now

    June 30, 2025

    امن کا خواہاں پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

    June 26, 2025

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار۔

    June 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    DotX PakistanDotX Pakistan
    • Home
    • Pakistan
    • Entertainment
    • Politics
    • Sports
    • Development
    • Business
    • World
    • Videos
    • Create Post
    • Login
    • اردو نیوز
    DotX PakistanDotX Pakistan
    Home»اردو نیوز»پاک امریکہ اقتصادی تعلقات میں بہتری، تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
    اردو نیوز June 17, 2025

    پاک امریکہ اقتصادی تعلقات میں بہتری، تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    Dot XBy Dot X2 Mins Read11 Views
    Facebook Twitter LinkedIn Telegram Pinterest Tumblr Reddit WhatsApp Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     


    Translating…

    Advertisement

    # پاک امریکا معاشی تعلقات میں بہتری، تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پراتفاق

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا اور تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی، ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ساتھ ہی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

    پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    بعد ازاں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم کسی بھی صورت حال کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔۔ دونوں ممالک صحیح سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکس، توانائی اور ایس او ایز کیلئے بنیادی اصلاحات کی ہیں، ہم ملک کو مزید مسابقتی معیشت بنانا چاہتے ہیں تاکہ برآمدی صنعت کو فائدہ ہو۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو دس ملین سے اوپر کی پنشن پر پانچ فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، پنشن کا بل ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جو ہمارے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔

    خیال رہے امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور تجزیہ کار خبردار کرتے ہیں کہ نئے محصولات پاکستان کی نازک معاشی بحالی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق، ملک نے 2024 میں امریکہ کو 5.44 بلین ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کیں۔ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک، برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ، 4 بلین ڈالر رہیں۔

    امریکہ کو پاکستان کی تقریباً 90 فیصد برآمدات ٹیکسٹائل کی ہیں، جس کا ممکنہ طور پر ایک شعبہ ٹیرف کے اثرات کو برداشت کرے۔

    Advertisement
    Economic Relations Exports Pakistan Trade Agreement usa
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
    Previous Articleبلوچستان، پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے؛ شہریوں کا کلمہ طیبہ کا ورد۔
    Next Article Endangered blue whale discovered dead Balochistan’s Gwatar Bay
    Dot X
    • Website

    Advertisement

    Related Posts

    امن کا خواہاں پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

    June 26, 2025

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار۔

    June 26, 2025

    سپارکو کی پیشگوئی کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

    June 26, 2025
    Top Posts

    PM Shehbaz to depart for UAE visit tomorrow

    June 11, 2025

    ‘We’re not your colony’: CM Sindh demands fair share in federal spending

    June 14, 2025

    PM Pushes for Swift EV Policy to Cut Fossil Fuel Dependence

    June 15, 2025
    Newsletter

    Get the latest news from Dot X Pakistan about Current Affairs, Politics, Sports, Entertainment and more. Let's stay updated!

    Advertisement
    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • Home
    • About Us
    • Account
    • Create Post
    • Todays Paper
    • Contact Us
    • اردو نیوز
    © 2025 Dot X. All right reserved.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Ad Blocker Enabled!
    Ad Blocker Enabled!
    Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please support us by disabling your Ad Blocker.