پشاور میں کانگو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جہاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔
اسپتال کے ترجمان کے مطابق، کرک سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ اعجاز کو تشویشناک حالت میں 14 جون کو لایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، ایک اور مریض، 23 سالہ صفیان، جو کہ کرک ہی سے تعلق رکھتا ہے، کو 15 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔
Advertisement
ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق، دونوں متاثرہ افراد کا پیشہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنا ہے۔
Advertisement