ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں واقع امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ فیصلہ خلیجی خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
Advertisement
واضح رہے کہ ایران نے کچھ دیر قبل عراق اور قطر میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس کارروائی کو ‘بشارت فتح’ کا نام دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈوں پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے۔
Advertisement